ویڈیو ڈیلیٹ کریں ورنہ ۔۔ عمران خان کے بغیر پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی ویڈیو جاری ہونے پر وسیم اکرم پی سی بی پر برس پڑے

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم 1992 کا ورلڈکپ جیتنے والی قومی ٹیم کے قائد عمران خان کو پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ سے نکالنے پر پی سی بی پر برس پڑے۔

کرکٹ بورڈ نے جشن آزادی کے موقع پر 1952 سے پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کو ویڈیو کی صورت میں پیش کیا لیکن اس میں عمران خان کو شامل نہیں کیا گیا جس پر وسیم اکرم پی سی بی سے نالاں دکھائی دیئے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن عمران خان نے پاکستانی ٹیم کو ایک مضبوط یونٹ بنایا اور ہمیں ایک راستہ دکھایا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ ویڈیو ہٹانی چاہیے اور اس پر معافی مانگنی چاہیے۔

یاد رہے کہ وسیم اکرم سابق کپتان عمران خان کی قیادت میں 1992 کا ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا سب سے اہم حصہ تھے اور انہوں نے عمران خان کی قیادت میں میگا ایونٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔

1992 کی فاتح قومی ٹیم کے کپتان عمران خان سیاست میں وزرات عظمیٰ کے منصب پر پہنچنے کے بعد عدم اعتماد کا شکار ہوکر ایوان وزیراعظم سے نکلے اور اب نااہلی کی وجہ سے سیاست سے دور ہوچکے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.