چھوٹی سی چیز کے بڑے فائدے ۔۔ کشمش کو سپر فوڈ بنانے والے حیرت انگیز فائدے کونسے ہیں؟

image

کشمش ایک صحت بخش خشک میوہ ہے جسے صحتمند غذا میں آسانی سے شامل کیا جاسکتا ہے، کشمش کو انگور خشک کرکے تیار کیا جاتا ہے۔ اب اس میں کئی طبی فوائد سامنے آئے ہیں جو چھوٹی سی کشمش کو سپرفوڈ کے مزید قریب لے کر جاتے ہیں۔

مٹھی بھر کشمش توانائی میں کمی ہو تو فوری طور پر طاقت بڑھاتی ہے لیکن اب اس میں کئی اہم غذائیت بھرے اجزا بھی دریافت ہوئے ہیں۔ کشمش میں قدرتی مٹھاس کے علاوہ غذائی فائبر، وٹامن، معدنیات بھرپور مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ کشمش کے ایک چوتھائی کپ میں 130 کیلوریز، ڈیڑھ گرام فائبر، پوٹاشیم، فولاد، وٹامن بی، فرکٹوز اور گلوکوز کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔

کِشمِش کھانے سے معدے اورآنتوں کی صحت بہتر رہتی ہے، قبض ختم ہوتی ہے۔ کشمش دل کے امراض میں فائدے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو بھی معمول پر رکھتی ہے۔ کِشمِش میں موجود کیلشیم اور بورون کی وجہ سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور گٹھیا یا جوڑوں کے درد کم ہوجاتا ہے۔

کشمش میں موجود فولاد انیمیا یا خون کی کمی کو دور کرتا ہے، چھوٹی سی کشمش میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس پوری جسمانی مشینری میں ٹوٹ پھوٹ کو روکتے ہیں اور کینسر کے حملے کو بھی ناکام بناتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.