ایپل کمپنی نے آئی فون چلانے والے صارفین کو خبردار کیوں کردیا؟

image

معروف کمپنی ایپل کی جانب سے اپنے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ ایپل نے آئی فون اپنے سرہانے رکھ کر سونے سے گریز کرنے کا کہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے صارفین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ فون یا چارجر کو اپنی جِلد سے براہ راست لگنے سے بچیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق جب بھی کوئی ڈیوائس، پاور ایڈیپٹر یا وائرلیس چارجر پاور سورس سے جڑا ہو تو ان کو سرہانے رکھ کر سونے یا چادر یا تکیے کے اندر یا جسم پر رکھ کر نہ سویا جائے۔

کمپنی نے صارفین کو مطلع کیا کہ فون کو چارج کرتے وقت اس کی اسکرین اوپر کی جانب ہونی چاہیئے۔ مزید برآں اگر صارفین کو فون سے خارج ہونے والی تپش کو محسوس کرنے میں کسی قسم کا مسئلہ ہو تو انہیں خصوصی احتیاط برتنی چاہیئے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.