اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی گلوکاری سے مداح متاثر، ’اُف کانوں میں رَس گھول دیا‘

image

بالی وُڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اداکاری کے بعد اب باقاعدگی سے گلوکاری بھی کرتی نظر آ رہی ہیں۔

پرینیتی چوپڑا فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی گلوکاری کی ویڈیوز اپلوڈ کر رہی ہیں جنہیں صارفین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے۔

اداکارہ نے جمعے کے روز انسٹاگرام پر انڈین پنجابی سنگر امریندر گِل کے بلاک بسٹر گانے ’دلداریاں‘ کو اپنی آواز میں گایا۔

پرینیتی چوپڑا کی آواز میں دلداریاں کو 14 لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

    View this post on Instagram           A post shared by @parineetichopra

اس سے قبل 9 اگست کو اداکارہ نے اپنی آواز میں سنہ 1966 میں ریلیز ہونے والی ہندی فلم ’ممتا‘ کے گانے ’رہیں نہ رہیں‘ کو انسٹاگرام پر اپلوڈ کیا۔

پرینیتی چوپڑا نے اس سے قبل جون میں بھی کوک سٹوڈیو پاکستان کے گانے ’تو جھوم‘ کا کور اپنی آواز میں گایا تھا۔ اس ویڈیو کر 27 لاکھ افراد نے پسند کیا تھا اور یہ انٹرنیٹ کی زینت بن گئی تھی۔

    View this post on Instagram           A post shared by @parineetichopra

دوسری جانب اگر اداکارہ کی ذاتی زندگی کی بات کی جائے تو وہ اگلے ماہ یعنی ستمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے صدر راگھوو چڈھا کی شادی 25 ستمبر کو راجستھان میں ہو گی۔

شادی کی تقریبات میں عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا جائے گا۔

یہاں خیال رہے پرینیتی چوپڑا اور راگھوو چڈھا نے رواں برس کے آغاز میں منگنی کی تھی۔

دوسری جانب اداکارہ کی انسٹاگرام ویڈیوز پر بھی صارفین کے تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ٹی وی میزبان سیمی گریوال کہتی ہیں کہ ’اُف، کانوں میں رَس گھول دیا۔‘

انیلا گوہِل نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج کل کے کئی نام نہادوں سے گلوکاروں سے بہت بہتر ہے۔‘

ہدایتکار راکیش روشن نے لکھا کہ ’پرینیتی میرے بال کھڑے ہوگئے، یہ میرا پسندیدہ گانا ہے۔‘

بِشال بھٹاچاریا نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’پرینتی آپ کی آواز نیہا ککڑ سے بہت بہتر ہے۔‘


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts