کیا بھارت کا چندریان 3 واقعی چاند پر پہنچ گیا ہے ۔۔ لینڈنگ لائیو کیسے دیکھ سکتے ہیں؟

image

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ مشن چندریان 3 کامیابی کے ساتھ آج چاند کی سطح پر اترنے کی امید ہے۔

چاند کے جنوبی قطب پر اترنے کے لیے تیار چندریان-3 آج یہ کارنامہ انجام دے گا۔ اسرو نے اعلان کیا ہے کہ چاند پر لینڈنگ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 4 منٹ کے قریب ہوگی۔

20 اگست کو خلائی ایجنسی کی طرف سے آخری ڈی بوسٹنگ آپریشن کی کامیابی کو اجاگر کیاگیا تھا جس نے چاند کے مدار کو 25 کلومیٹر X134 کلومیٹر پر مؤثر طریقے سے ایڈجسٹ کیا۔ یہ ماڈیول اب اندرونی تشخیص سے گزرے گا اور نامزد لینڈنگ زون میں طلوع آفتاب کا انتظار کرے گا۔

اسرو کا کہنا ہے کہ 23 اگست 2023 کو چندریان تھری چاند کو چھوئے گا۔چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ اسرو کے آفیشل پلیٹ فارمز بشمول ان کی ویب سائٹ، یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج کے ذریعے براہ راست نشر کی جائے گی۔ لائیو سلسلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔

اس کوشش کے ساتھ بھارت کا مقصد چاند کی سطح پر لینڈنگ کو پورا کرنا اور اس قابل ذکر کارنامے کو حاصل کرنے والے چوتھے ملک کے طور پر امریکا، روس اور چین کی صف میں شامل ہونا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.