اب آپ نے گھبرانا نہیں ہے کیونکہ ۔۔ دیکھیں نیا آنے والا برتن پھل اور سبزیوں سے کیڑے مار دوا کا اثر کیسے ختم کرتا ہے؟

image

امریکی ماہرین نے عوام کی مشکل آسان کرنے کیلئے ایک ایسا برتن تیار کرلیا ہے جو پھل اور سبزیوں سے کیڑے مار دوا کا اثر خود ہی ختم کردیتا ہے۔

گارنش نامی برتن سبزیوں اور پھلوں سے کیمیائی اجزا اور کیڑے مار ادویات کے اثرات دس منٹ میں ایسے ختم کرتا ہے کہ آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔

اس برتن کا نام گارنش رکھا گیا ہے جو پہلے پہل کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر رکھی گئی تھی اور حیرت انگیز طور پر ڈیڑھ گھنٹے میں اس کےلیے مطلوبہ رقم جمع ہوگئی تھی۔

امریکا میں سامنے آنے والے گارنش میں جو سبزی اور پھل رکھا جائے اس سے عام کیمیکل 99 فیصد ختم ہوجاتے ہیں۔ اس برتن کو آسانی سے اٹھاکر کہیں بھی لےجایا جاسکتا ہے اور یوایس بی پورٹ سے چارج کیا جاسکتا ہے۔

تجربات کے دوران گارنش کو غیرمعمولی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے اور اسے استعمال کرنا بہت آسان ہے، گارنش میں پانی بھرے اور اس میں سبزیاں، اجناس اور پھل ڈبودیں۔ آلے کو آن کرتے ہی پانی کی الیکٹرولائسس کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔

پھلوں اور سبزیوں کو مضر صحت ادویات سے پاک کرنے کیلئے اس برتن میں موجود پانی میں کلورین کی معمولی مقدار ملانا بہت ضروری ہے لیکن اگر کلورین دستیاب نہ ہوتو ایک چٹکی نمک بھی ڈالا جاسکتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.