سلو بھائی سے جو ٹکرایا بالی ووڈ میں پھر نظر نہیں آیا لیکن ۔۔ اے آر رحمان نے سلمان خان سے بے عزتی کا بدلہ کیسے لیا؟ ویڈو

image

بالی ووڈ میں فنکاروں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے حوالے سے مشہور سلمان خان کی جانب سے بے عزتی کرنے پر معروف موسیقار اے آر رحمان نے بھی بدلہ لے لیا۔

2014ء کے ایک ایونٹ میں اے آر رحمان اور سلمان خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سلمان خان کو اے آر رحمٰن کو ایوریج کمپوزر کہتے ہوئے اپنے لیے کام کرنے کی فرمائش کی گئی۔

اس دوران سلمان اے آر رحمٰن کو ایوریج گلوکار کہنے کے بعد ہاتھ ملانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اے آر رحمان نے جیب میں ہاتھ رکھ لیا جس پر سلمان خان زبردستی گلوکار کا ہاتھ جیب سے باہر نکال کر پکڑ رہے ہیں۔

سلمان خان کی طرف سے ہونیوالی بے عزتی پر اے آر رحمان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یوں بدلہ لیا کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ سلمان خان کے ساتھ کب کام کرینگے تو انہوں نے کہا کہ سلمان کو میری پسند کی فلم بنانی ہوگی تب میں ان کے ساتھ کام کرونگا۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ میں سلمان خان کو انتہائی بااثر سمجھا جاتا ہے، سلمان خان پر کئی فنکاروں کا کیریئر تباہ کرنے کا بھی الزام ہے تاہم دپیکا پڈوکون وہ واحد اداکارہ ہیں جو ایک یا دو نہیں بلکہ کئی بار سلمان خان کے ساتھ کام کی آفرز ٹھکرانے کے باوجود بالی ووڈ میں موجود ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.