اب کوئی آنکھوں سے اوجھل ہوکر تو دکھائے ۔۔ اسمارٹ چشمہ جس سے چھپنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے

image

کہیں پہ نگاہیں کہیں پہ نشانہ تو کئی بار سنا ہے لیکن اب ماہرین نے ایسی عینک تیار کرلی ہے جس کی مدد سے نگاہوں اور نشانے سے کوئی بھی نہیں بچ پائے گا۔

کھیلوں کے دوران کھلاڑیوں کو اکثر بیک وقت مختلف سمتوں میں نظر رکھنا ہوتی ہے لیکن کئی بار کھلاڑی مخالف کھلاڑیوں پر نظر رکھنے کی وجہ سے گیند سے چوک جاتے ہیں تاہم اس نئی عینک سے ایک ہی وقت میں کئی جگہوں پر دیکھنا ممکن ہوگا۔

فالکن فریمز نامی یہ ایجاد اعصابی اور بصری مہارت کو بہتر بناسکتی ہے، اس کی تیاری کے لیے نیویارک کی ٹینس اکادمی اور دیگر اداروں سے مدد لی گئی ہے۔ فالکن فریمز ایک نئی اسٹارٹ اپ کمپنی ’اوکیورے‘ نے کی اختراع ہے جس میں ایولوشن آپٹکس کا نامی ادارے کا تعاون بھی حاصل ہے۔

اس عینک کا اوپر کا نصف حصہ کاٹا گیا ہے جس کے اطراف میں کئی طرح کی ایل ای ڈی لگائی گئی ہیں۔ پھر نظر جمانے کے عمل کے لیے دو سینسر بھی لگے ہیں جو دیکھتے رہتے ہیں کہ کھلاڑی کہاں دیکھ رہا ہے اور کس جگہ نظریں جمارہا ہے۔

فالکن فریم عینک پہننے کا بعد بلیو ٹوتھ سے اس کا رابطہ اسمارٹ فون ایپ سے ہوجاتا ہے اور یوں ایپ کھلاڑی کو رہنمائی کرتے ہوئے۔

اس طرح کھلاڑی کے دیکھنے کے انداز کی تربیت کی جاتے ہیں اور دھیرے دھیرے کھلاڑی اس پر مہارت حاصل کرنے لگتا ہے۔ یوں سامنے سے آنے والی گیند اور مخالف کھلاڑی کے حملے کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.