ہر وقت فون استعمال کرنا چھوڑ دیں ورنہ ۔۔ موبائل فون استعمال کرنے سے کونسی پراسرار بیماری پھیلنے لگی؟

image

آج کے دور میں موبائل فون زندگی کی اہم ضرورت کے ساتھ ساتھ کئی لوگوں کیلئے نشے کی طرح بن چکا ہے جو ہر وقت فون سے چپکے رہتے ہیں لیکن ایسے لوگوں میں ماہرین نے ایک پراسرار بیماری کا انکشاف کیا ہے۔

موبائل فونز ہماری زندگی کا اہم حصہ بن چکے ہیں جن سے ہم کہیں بھی اپنا کام کر پاتے ہیں اور خاندان سے بھی جڑے رہتے ہیں۔

عالمی طبی تحقیقی جرنل بی ایم سی سائیکاٹری میں شائع ایک تحقیق کے مطابق فون کا بہت زیادہ استعمال کرنے والوں  میں نو مو فوبیا کا مرض پایا گیا ہے۔

نو موبائل فون فوبیا (نو مو فوبیا) کی اصطلاح کا استعمال ایسی انزائٹی کے لیے کیا جاتا ہے جس کا سامنا کسی فرد کو اس وقت ہوتا ہے جب موبائل فون اس کی رسائی میں نہیں ہوتا۔

اس بیماری کا شکار ہونیوالوں میں انزائٹی، غصہ، پسینے کا اخراج، سانس لینے کے انداز میں تبدیلیاں، دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھ جانا اور اردگرد کے ماحول کا احساس ختم ہو جانا عام علامات ہیں۔

موبائل فونز پر بہت زیادہ انحصار کرنے کی وجہ سے لوگوں کو اس عارضے کا سامنا ہوتا ہے۔نوجوانوں میں نو مو فوبیا زیادہ عام ہے مگر ہر عمر کے افراد کو اس کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مرض کا شکار ہونیوالے جب اچانک موبائل فونز سے محروم ہوتے ہیں تو ذہنی بے چینی کے شکار ہو جاتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ زندگی میں کچھ کم ہوگیا ہے۔

جب کوئی فرد موبائل فون پر بہت زیادہ انحصار کرنے لگتا ہے تو اس کی زندگی کے متعدد پہلوؤں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔خود اعتمادی کی کمی، جذباتی انتشار اور انزائٹی کے قریب پہنچ جانے والے افراد میں نو مو فوبیا سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.