یہ تو کمال ہوگیا کیونکہ ۔۔ سائنسدانوں نے مریخ پر شارک اور کیکڑے کے ثبوت کیسے ڈھونڈے لئے؟ حیران کن انکشاف

image

مریخ نظام شمسی میں سورج سے فاصلے کے لحاظ سے چوتھا اور عطارد کے بعد دوسرا سب سے چھوٹا سیارہ ہے، مریخ ایک زمین مماثل سیارہ ہے جو زمین کی نسبت ہلکا کرہ ہوائی رکھتا ہے، اس کی سطح پر زمین کے چاند کی طرح شہاب ثاقب یا کسی دوسرے سماوی جسم کے ٹکرانے سے بننے والے گڑھے موجود ہیں اور اس کی سطح پر زمین کی طرح وادیاں اور صحرا بھی موجود ہیں۔

مریخ کے دو چاند ہیں جنہیں فوبوس اور دیموس کہتے ہیں یہ چاند چھوٹے اور بے ترتیب شکل کے ہیں۔ ان کے بارے میں یہ بھی قیاس کیا جاتا ہے کہ یہ چھوٹے سیارچے ہو سکتے ہیں جنہیں مریخ کی کشش ثقل نے پکڑ لیا ہو جس کی وجہ سے یہ مریخ کے گرد گھوم رہے ہیں۔

مریخ پر سیاروی سکونت پذیریت پر تحقیقات ہو رہی ہیں جس میں ماضی میں مریخ پر زندگی کے آثار اور موجودہ دور میں مریخ پر حیات کے ممکنات پر تحقیقات شامل ہے۔

مریخ کے حوالے سے تحقیق سے متعلق خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے مریخ پر شارک کی پیراکی اور کیکڑے کے زنبور یعنی دو شاخہ پنجہ سے مشابہ چٹانوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔18 اگست کو لی گئی یہ تصاویر پیریڈولیا مظہر کی ایک مثال ہے۔ ایکس کی ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ یہ دونوں چٹانیں ہوادار علاقے میں پائی گئی ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.