شوگر کم کرنی ہے تو یہ کام معمول بنالیں ۔۔ کھانے کے بعد کتنے منٹ کی واک خون میں شکر کم کرسکتی ہے؟

image

ماضی میں کچھ بزرگوں کو شوگر یا بلڈپریشر کی بیماری لاحق ہوتی تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ شوگر کی بیماری نوجوانوں میں بھی تیزی سے پھیلتی جارہی ہے جس کی وجہ لوگوں کا لائف اسٹائل ہے تاہم ماہرین نے شوگر کے خطرے کو کم کرنے کیلئے انتہائی آسان طریقہ بتادیا ہے۔

عالمی ماہرین نے ایک سروے کے بعد رپورٹ تیار کی ہے جس کے مطابق ہرکھانے کے بعد صرف دو منٹ تک تیزقدمی سے خون میں شکر کی مقدار کم کی جاسکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپین اور دیگر ممالک کے لوگ ہرکھانے کے بعد چہل قدمی کے عادی ہیں جس کی وجہ سے ان میں ذیابیطس کا مرض بہت ہی کم دیکھا گیا ہے۔

تحقیقی سروے کے مطابق ہرکھانے کے بعد چلنا بہت ضروری ہے، یہاں تک کہ بلڈ شوگرکنٹرول کرنے میں اس کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ اگر ہر کھانے کے بعد چلنے کی عادت اپنائی جائے تو نہ چلنے والوں کے مقابلے میں بلڈ شوگر9.51 فیصد تک کم ہوسکتی ہے اور اگر دن میں کئی مرتبہ چلاجائے تو اس سے 17 فیصد شکرکم ہوسکتی ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اگرآپ زیادہ دیر تک بیٹھتے ہیں تو اٹھ کر چہل قدمی کیجئے کیونکہ اس سے بھی ذیابیطس بھگانے میں مدد مل سکتی ہے۔ آپ دن میں کئی مرتبہ 2 سے 5 منٹ کی واک کریں تو یہ روز نصف گھنٹے تک کی تیزقدمی ہوجائے گی۔

آپ ہفتے 150 منٹ کی واک کرتے ہیں تو ذیابیطس مرض کا خطرہ 33 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔کھانا کھانے کے 30 سے 90 منٹ کے دوران خون میں شکر کی مقدار بلند ہوجاتی ہے اور یہی وہ موقع ہے کہ ہم چلنے کو ترجیح دیں اور ذیابیطس سے محفوظ رہیں۔تو واک کی عادت اپنائیں اور شوگر کے مرض کواپنے سے دور بھگائیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.