کیا یہ بھی خود کو چارج کرتے ہیں ۔۔ پرندوں کے بجلی کی تاروں پر بیٹھنے سے متعلق دلچسپ انکشاف

image

آپ نے اکثر پرندوں کو بجلی کی تاروں پر بیٹھے دیکھا ہوگا اور کئی بار ذہن میں یہ سوال بھی آتا ہوگا کہ آخر کیسے ان پرندوں کو کرنٹ نہیں لگتا، اس حوالے سے ماہرین کئی آراء رکھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جب برقی رو کنڈکٹرز یا تاروں کے ذریعے سفر کرتی ہے تو اسے اپنے راستے میں کم از کم مزاحمت کا سامنا ہوتا ہے۔بجلی کی تار میں کاپر وائر ہوتا ہے جو برقی رو کے بہاؤ کو مسلسل جاری رکھتا ہے۔

جہاں تک پرندوں کے محفوظ رہنے کی بات ہے تو برقی رو بنیادی طور پر الیکٹرونز کی حرکت کو کہا جاتا ہے۔جب ایک پرندہ کسی تار پر بیٹھتا ہے تو اس کے دونوں پیر بیک وقت ایک جگہ پر موجود ہوتے ہیں جس کے باعث الیکٹرونز پرندے کے جسم سے نہیں گزرتے۔

جب الیکٹرون جسم سے نہیں گزرتے تو کرنٹ بھی نہیں لگتا۔البتہ پرندے کا جسم کا کچھ حصہ بھی کھمبے یا تار سے چھو جائے تو پھر بجلی کے جھٹکے سے اسے کوئی نہیں بچا سکتا۔

موسم سرد ہو تو تاروں پر پرندوں کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے کیونکہ اس سے ان کا جسم کچھ گرم ہوتا ہے جبکہ اپنے دیگر ساتھیوں سے جڑ کر رہنے سے بھی ان کی جسمانی حرارت محفوظ رہتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پرندے بجلی کی تاروں پر خود کو چارج کرنے کیلئے نہیں بیٹھتے بلکہ تار پر بیٹھے پرندے کو دور تک اپنی غذا جیسے کیڑے، پھل اور دیگر کو دیکھنے میں مدد ملتی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.