ہزاروں انسان اور لاکھوں سمندری مخلوقات ۔۔ چین نے دنیا کا انوکھا سائنس پارک کہاں بنایا ہے؟

image

چین نے باہر سے خلائی جہاز کی طرح دکھائی دینے والی اس عمارت میں دنیا کا سب سے بڑا ان ڈور آبی سائنس پارک قائم کردیا ہے۔

چین کے صوبہ زوہائی میں قائم آبی سائنس پارک کی بیرونی عمارت کسی سائنس فکشن فلم کے بڑے خلائی جہاز کی طرح دکھائی دیتی ہے، اسے 2021 میں کھولنا تھا لیکن کچھ تاخیر کےبعد اب اسے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

اس سائنس پارک میں 10 مختلف موضوعات پر نمائشی اشیا رکھی گئی ہیں جن میں 100 اقسام کے زندہ مونگے اور مرجان بھی رکھے گئے ہیں۔ دنیا کے سب سے بڑی ایکوریئم میں 300 مختلف اقسام کے ایک لاکھ آبی جانور، مچھلیاں اور دیگر مخلوقات رکھی گئی ہیں۔پارک کا پورا نام ’ زوہائی چائملونگ مرین سائنس پارک‘ ہے جس کا کل رقبہ 400,000 مربع میٹر ہے جہاں 50 ہزار افراد سما سکتےہیں۔

سائنس پارک میں سب سے بڑی ونڈو والا ایکویریئم ہے اور دوسری جانب زندہ کورال کا سب سے بڑا ٹینک بھی ہے۔ منصوبے پر ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم صرف ہوئی ہے ،اس سائنس پارک میں میں ایک ریستوران اور رہنے کی جگہ بھی بنائی گئی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.