راکاپوشی: ’پریوں کی وادی‘ میں دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

image

گلگت بلتستان کی حکومت نے  راکاپوشی کے دامن میں دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ہے۔

منگل کو گلگت بلتستان کی بلندترین اور خوبصورت وادی پیسان میں کرکٹ میچز کا آغاز ہو چکا ہے۔

ضلع نگر کی انتظامیہ کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کے لیے برف پوش پہاڑوں کے دامن میں موجود بلند ترین کرکٹ گراؤنڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اس قدرتی سٹیڈیم کے اردگرد دلفریب قدرتی مناظر ہیں۔ مقامی لوگ اس جگہ کو ’پریوں کا آشیانہ‘ یا ’آسمانی مخلوقات کا ٹھکانہ‘ بھی کہتے ہیں۔ 

راکاپوشی کرکٹ ٹورنامنٹ 2023 میں دیامر، ہنزہ اور نگر سے تین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کے مطابق ’آج شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل چار اکتوبر کو صبح 11 بجے کھیلا جائے گا جس میں شرکت کے لیے ملکی اور غیرملکی سیاحوں کو دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ’اس ٹورنامنٹ کے ذریعے کھیلوں کے ساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ دینا مقصد ہے۔‘

چیف سیکرٹری کا مزید کہنا تھا پیسان  تک رسائی کے لیے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس منفرد سٹیڈیم کے دلکش مناظر دیکھ سکیں۔

پیسان میں واقع قدرتی سٹیڈیم سطح سمندر سے آٹھ ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے (فوٹو: ضلعی انتظامیہ نگر)راکاپوشی کرکٹ سٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کے دوران گلگت بلتستان کی ثقافتی موسیقی کے سر بکھیرے گئے اور اس دوران روایتی چغے پہن کر رقص بھی پیش کیا گیا۔

سٹیڈیم میں سیاحوں کے لیے مقامی خوراک کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان محکمہ سیاحت کے مطابق پیسان میں واقع قدرتی سٹیڈیم سطح سمندر سے آٹھ ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے۔

موسم گرما کے لیے یہاں کی آب و ہوا سیر و تفریح کے لیے موزوں ہے تاہم سردیوں میں خون جما دینے والی سردی میں روزمرہ کی زندگی محدود ہو کر رہ جاتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.