یہ عادت فوری بدل لیں ورنہ ۔۔ فون کے کور میں پیسے رکھنے سے جانتے ہیں کیا نقصان ہوسکتا ہے؟ ویڈیو دیکھیں

image

موبائل فون کو اکثر لوگ ضرورت کے ساتھ ساتھ دکھاوئے کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں اور مہنگے فونز پر مختلف ڈیزائن کے کور لگاتے ہیں جبکہ کچھ لوگ کور میں کرنسی نوٹ رکھنا پسند کرتے ہیں جو کہ خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون نے بتایا کہ استعمال کے دوران فون کا پروسیسر گرمائش پیدا کرتا ہے جس کی تپش کے باعث ہوسکتا کہ بیک کور میں رکھے نوٹ کو آگ لگ جائے۔

خاتوں کا کہنا تھا کہ کرنسی نوٹ بنانے کے لیے جو کاغذ استعمال کیا جاتا ہے اس میں کیمیکلز موجود ہوتے ہیں۔ فون گرم ہونے کے باعث نوٹ کو آگ لگنا بہت آسان ہوتا ہے۔اس طرح کے واقعات میں نا صرف صارف کو خطرہ ہے بلکہ موبائل فون کو بھی بری طرح سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔

موبائل فون ایک بہترین مددگار الیکٹرانک ڈیوائس ہے بلکہ کوئی بھی شخص اس سے متعدد سرگرمیاں انجام دے سکتا ہے تاہم کئی بار لوگوں کی چھوٹی چھوٹی غلطیاں بڑے نقصان کا سبب بن جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو اب تک کروڑوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور صافین نے اہم معلومات پر مبنی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.