جگنو نہیں بلیاں بھی روشنی دیتی ہیں کیونکہ ۔۔ بلیاں رات کو کس وقت جگمگاتی ہیں، حیرت انگیز انکشاف

image

جگنوؤں کے رات کو جگمگانے کے بارے میں توآپ نے اکثر سنا ہوگا لیکن اب سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بلیوں میں بھی رات کو جگمگانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق کے بعد سامنے آنے والے حیرت انگیز دعوے کے مطابق بلیوں سمیت 125 اقسام کے جاندار الٹرا وائلٹ روشنی میں جگمگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے دوران متعدد جانوروں میں اس کا مشاہدہ کیا گیا اور یہ بھی دریافت ہوا کہ انسانی جسم بھی یہ صلاحیت رکھتا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ ممالیہ جانداروں میں موجود اس صلاحیت کا کوئی حیاتیاتی کردار ہوتا ہے یا نہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے مگر ممکنہ طور پر اس سے جانداروں کو اپنے ہم جنسوں سے رابطے میں مدد ملتی ہے تاہم راتوں کو جاگنے والے جانداروں میں یہ صلاحیت زیادہ عام ہوتی ہے اور ان کے جسم سے پھوٹنے والی روشنی بھی زیادہ ہوتی ہے۔

سائنسدانوں نے 1911 میں سب سے پہلے دریافت کیا تھا کہ انسان اور خرگوش الٹرا وائلٹ شعاعوں میں اپنے جسم سے روشنی خارج کرتے ہیں۔ اس کے بعد بھی برسوں سے اس حوالے سے تحقیقی کام کیا جا رہا تھا، اس تحقیق کے نتائج جرنل رائل سوسائٹی اوپن سائنس میں شائع ہوئے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.