تھریڈز نے ٹوئٹر کو شکست دینے کیلئے کونسا نیا پلان بنا لیا؟ دیکھئے

image

ایکس کے مقابلے کیلئے میدان میں آنے والی میٹا کی ایپ تھریڈز نے صارفین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کچھ نئے فیچرز کا اضافہ کرلیا ہے۔

واٹس ایپ، فیس بک ، انسٹاگرام کمپنی میٹا کے مالک مارک زگربرگ ایکس کے مالک ایلون مسک کو تھریڈ بناکر چیلنج دینے کے بعد پوری طرح تھریڈز کی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں۔

میٹا نے تھریڈز کو اس بہترین وقت میں لانچ کیا تھا جب ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کے کئی نئی اقدامات جیسے نام اور لوگوکی تبدیلی، بلیو ٹک فیس وغیرہ نے صارفین کو بدظن کردیا تھا۔

تھریڈز میں صارفین کو سہولت اور جدت کی فراہمی کے لیے ایڈٹ کے لیے بٹن اور وائس نوٹ فیچر کا بھی اعلان کیا گیا ہے ان فیچرز کے اضافے سے صارفین پانچ منٹ کی ویڈو میں جتنی بار چاہیں پوسٹ میں ترمیم کر سکیں گے۔

تھریڈز، پوسٹ کرنے کا ایک نیا طریقہ بھی شروع کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین صوتی پیغامات کو ریکارڈ اور شیئر کرسکیں گے یا پوسٹ پر صوتی جواب دے سکیں گے۔

وائس تھریڈز استعمال کرنے کے لیے، صارفین کو صرف مائیکروفون آئیکون پر ٹیپ کرنے اور ریکارڈنگ شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ آڈیو کلپ کا ایک کیپشن خود بخود تیار ہو جائے گا، جس میں صارف ضرورت پڑنے پر ترمیم بھی کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد اپنے صارفین سے رویہ نامناسب تھاجس کی وجہ سے لوگ ٹوئٹر سے بدظن ہورہے تھے، ایسے میں میٹا کے مارک زگر برگ نے رواں برس جولائی میں تھریڈ لانچ کرکے مقابلے کا اعلان کیا تھا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.