اب آپ کی چیٹ کوئی نہیں پڑھ سکے گا کیونکہ ۔۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے کونسی 2 بڑی اپ ڈیٹس متعارف؟

image

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں چیٹ سرچ اور پرائیویسی کو بہتر بنانے کیلئے ویب ورژن میں 2 بڑی اپ ڈیٹس کی جا رہی ہے جس میں سرچ بائی ڈیٹ فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ فیچر کافی عرصے سے موبائل ایپ پر دستیاب تھا اور اب اسے ویب ورژن کا حصہ بنایا جا رہا ہے،جیسا نام سے عندیہ ملتا ہے کہ اس سے صارفین تاریخ کے ذریعے مخصوص چیٹس کو سرچ کر سکیں گے۔

اپ ڈیٹ کے بعد اب جب کوئی صارف چیٹ سرچ کے آپشن پر کلک کرے گا تو اس کے سامنے ایک نیا کیلنڈر آئیکون موجود ہوگا۔اس آئیکون پر کلک کرنے پر مخصوص تاریخ، مہینے اور سال کا انتخاب کرکے چیٹس کو تلاش کر سکیں گے۔

یہ نیا فیچر چیٹس کی تلاش کا عمل زیادہ آسان بنا دے گا اور مخصوص کی ورڈز استعمال کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو تمام صارفین کے لیے متعارف کرانے میں چند ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔

اسی طرح واٹس ایپ ویب ورژن استعمال کرنے والے صارفین کی پرائیویسی کو بھی اسکرین لاک نامی فیچر سے بہتر بنایا گیا ہے۔

اگر کوئی صارف پاس ورڈ سے چیٹ لاک کرنے کے پاس ورڈ بھول جائے گا تو اسے واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے ویب ورژن سے لاگ آؤٹ ہوکر دوبارہ کیو آر کوڈ اسکین کرکے سائن ان ہونا ہوگا۔اگر کمپیوٹر کھلا رہ جائے تو بھی انہیں فکر نہیں ہوگی کہ کوئی ان کی ذاتی چیٹس کو دیکھ سکے گا۔

یہ آپشن ویب ورژن کی پرائیویسی سیٹنگز میں موجود ہے اور وہاں جانے پر اسکرین لاک آپشن نظر آئے گا جس کے ذریعے واٹس ایپ ویب تک رسائی پاس ورڈ سے مشروط ہو جائے گی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.