پرینکا چوپڑا ممبئی فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر

image

انڈین اداکارہ اور پروڈیوسر پرینکا چوپڑا جوناس لبنانی ڈریس ڈیزائنر کوٹورئیر ٹونی وارڈ کے چمچماتے گاؤن میں ممبئی فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئی ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق 41 سالہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سٹار اپنے شوہر امریکی گلوکار نک جوناس کے ساتھ لاس اینجلس میں رہائش پذیر ہیں۔

پرینکا چوپڑا نے فلم فیسٹیول کے لیے مخصوص کڑھائی والے سفید اور گولڈن گاؤن کا انتخاب کیا اور انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں اور کیپشن میں ’اوپننگ نائٹ۔ جیو مامی ممبئی فلم فیسٹیول‘ لکھا ہے۔

ممبئی میں فلم فیسٹیول کی تقریب نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں منعقد ہوئی، یہ تقریب کورونا وائرس کے دنوں میں آن لائن ہونے کے طویل انتظار کے بعد منعقد کی گئی ہے۔

فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی، ممبئی اکیڈمی آف موونگ امیج نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ ہم ٹیلی کمیونیکیشن فرم ریلائنس جیو کے ساتھ مل کر فلم فیسٹیول کا انعقاد کریں گے۔

افتتاحی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پرینکا چوپڑا نے فیسٹیول میں نئے ٹیلنٹ کی حمایت کے ساتھ ساتھ خواتین فلم سازوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کیمرے کے سامنے اور پیچھے خواتین کی اہم حیثیت کو تسلیم کرتے ہیں، اس شعبے میں ہمارے ساتھ انتہائی حیرت انگیز خواتین ہیں اور ان میں سے کچھ آج  یہاں موجود ہیں، جن کا سینما سکرین کے لیے تعاون بے مثال ہے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts