کائنات کا سب سے قدیم بلیک ہول دریافت، یہ سورج سے کتنا گنا بڑا ہے؟

image

کائنات میں کتنے بلیک ہولز موجود ہیں سائنسدان آج بھی ان کی پوری تعداد معلوم نہیں کرپائے ہیں۔ مگر حال ہی میں کائنات کا سب سے قدیم اور حجم میں سب سے بڑا بلیک ہول دریافت ہونے کے حوالے سے انکشاف سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بلیک ہول کو امریکی خلائی ادارے ناسا کی مختلف ٹیلی اسکوپس استعمال کرکے دریافت کیا گیا۔

سائنسدانوں کا تخمینہ ہے کہ یہ بلیک ہول بگ بینگ کے 47 کروڑ سال بعد وجود میں آیا تھا۔

ناسا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کائنات کی ابتدا میں تشکیل پانے والے بلیک ہول کا مشاہدہ پہلے کبھی نہیں کیا گیا تھا، جس کی عمر 13 ارب 20 کروڑ سال ہو سکتی ہے۔

یہ بلیک ہول UHZ1 نامی کہکشاں میں دریافت کیا گیا ہے۔ اور ہمارے سورج سے 10 سے 100 کروڑ گنا زیادہ بڑا ہو سکتا ہے۔

سائنسدانوں کا مزید کہنا تھا کہ بلیک ہول کے پھیلنے کا دورانیہ بہت مختصر ہوتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ بلیک ہول بہت تیز رفتاری سے پھیلایا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.