سوشل میڈیا کے دور میں چھوٹی سے چھوٹی بات کا بتنگڑ بنتے دیر نہیں لگتی اور کچھ باتیں یا جملے ایسے ہوتے ہیں جو میم بن جاتے ہیں، رواں سال 2023 میں کئی میمز وائرل ہوئیں۔گوگل نے اپنی ’ایئر ان سرچ 2023‘ کی فہرست جاری کی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کے پروگرام تو وڑ گیا کے علاوہ ”موئے موئے“ سے لے کر ”سو بیوٹی فل سو ایلیگنٹ“ اور ”آئیں“ تک اس سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی میمز بن چکی ہیں۔
اوقات دکھا دی،سوشل میڈیا پر اس میم نے کافی ہلچل مچا دی ہے، کیونکہ یہ مزاحیہ انداز میں کسی کی حقیقی صلاحیتوں یا حیثیت کو ظاہر کرتی ہے۔سال 2023 میں ہندوستان کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی میم کا خطاب حاصل کرنے والے بھوپندر جوگی نے اکتوبر اور نومبر کے دوران انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا تھا۔
انٹرویو کے دوران صحافی نے اس شخص سے کہا کہ وہ امریکہ میں چند مقامات کا نام بتائے، لیکن اس شخص نے سوال کا جواب دینے کے بجائے اپنا نام بتاتے ہوئے جواب دیا ”بھوپندر جوگی“۔اس مزاحیہ مکالمے نے میم کو جنم دیا جو بہت زیادہ وائرل ہوئی۔
کپڑوں کے حوالے سے تعریف کے پل باندھنے کرنے کے لیے جیسمین کور کا منفرد جملہ سو بیوٹی فل سو ایلیگنٹ انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہوا ۔مشہور شخصیات، سیاست دانوں اور موسیقاروں سمیت بہت سے لوگوں نے ’جسٹ لُکنگ لائک اے واؤ‘ کے ٹرینڈ کو خوب اپنایا اور وائرل آڈیو کا استعمال کرتے ہوئے ریلز بنائیں۔
موئے موئے میم پچھلے کچھ مہینوں سے نمایاں مقبولیت حاصل کر رہی ہے اور اس کے جلد ہی آپ کی فیڈ سے غائب ہونے کے آثار نظر نہیں آرہے۔اس میم پر بنی ویڈیوز میں لوگوں کو مختلف حالات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اور ’موئے موئے‘ ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے۔
آئیں، اس میم کا آغاز بہار سے تعلق رکھنے والے آدتیہ کمار نامی چھٹی جماعت کے طالب علم کے انٹرویو سے ہوا۔جب رپورٹر نے آدتیہ کمار سے ان کے پسندیدہ ”سبجیکٹ“ کے بارے میں پوچھا، تو اس نے ”آئیں“ سے جواب دیا۔جب رپورٹر نے سوال دہرایا تو آدتیہ نے سبجیکٹ کو سبزی سُنا اور جواب دیا ”بینگن“۔ اور اس طرح یہ میم مشہور ہوگئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل خان نے ایک جملہ کہا، پروگرام تو وڑ گیا، جو انٹر نیٹ پر بہت زیادہ مقبول ہوا اور سوشل میڈیا پر اس جملے کو بہت زیادہ کاپی بھی کیا گیا۔