لائیو پرفارمنس کے دوران گلوکار کی اچانک موت

image

برازیل سے تعلق رکھنے والے نوجوان گلوکار کی لائیو پرفارمنس کے دوران اچانک موت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق یہ واقعہ  13 دسمبر کو پیش آیا، وہ لائیو کانسرٹ میں مداحوں کے لیے اپنا مشہور گانا Vai Ser To Lindo گا رہے تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ اسٹیج پر ہی گِر گئے۔

بالی ووڈ اداکار شریاس تلپڑے کو دل کا دورہ

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اسٹیج پر ہی گلوکار کی موت ہوگئی تھی لیکن انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنہ کرکے گلوکار کی موت کی تصدیق کی۔

گلوکار کی اہلیہ نے کہا کہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں ہماری دو ماہ کی بیٹی کی ویسے ہی پرورش کروں گی جیسے آپ نے خواب دیکھا تھا اور آپ کی والدہ کا بھی ہمیشہ خیال رکھوں گی۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں اور ہمیشہ محبت کرتی رہوں گی۔

زوہاب خان کا ساتھی اداکارہ سے شادی کرنے کا اعلان


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts