نیلم منیر نے اپنی زندگی کے بڑے مقصد اور خواب سے پردہ اْٹھا دیا

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے مقصد اور خواب سے پردہ اْٹھا دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے مداحوں سے گفتگو کرنے کے لیے سوال و جواب کا سیشن رکھا۔

اس موقع پر نیلم منیر سے سوال کیا گیا کہ آپ کی زندگی کا وہ ایک مقصد کیا ہے جسے ابھی حاصل کرنا باقی ہے؟مداح کے سوال پر اداکارہ نے ایک لفظ میں بتایا کہ ’آخرت‘۔

اس کے بعد ان سے ایک اور سوال پوچھا گیا کہ آپ کا خواب کیا ہے؟نیلم منیر نے تفصیل سے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میری کوئی دنیاوی خواہش نہیں ہے بلکہ آخرت کی تیاری کرنا چاہتی ہوں۔

نیلم منیر نے لکھا کہ موت بے شک بر حق ہے، میرا خواب ہے کہ میرا جنازہ بہت اچھا ہو، اللہ کے حکم سے مجھے جنت میں اعلیٰ مقام ملے۔نیلم منیر نے بخشش کی خواہش کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے بخش دیں، مجھ پر رحم فرمائیں، مجھے ہدایت دیں اور ان لوگوں میں شامل کرلیں جواللہ کو بہت پسند ہیں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts