رابی پیرزاده کااپنی شادی کااشارہ، تصویر وائرل ہو گئی

image

پاکستان کی سابقہ نامور گلوکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے اپنی شادی کی طرف اشارہ دے دیا۔

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( سابق ٹوئٹر ) پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کسی مرد کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔

طلاق کی افواہیں ، امیتابھ بچن نے ایشوریا رائے کو ان فالو کر دیا

تصویر میں رابی پیرزادہ اور اُس شخص کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے لیکن دونوں گاڑی میں بیٹھے ہیں۔

اس تصویر کی کیپشن میں انہوں نے چند اشعار بھی لکھے ، جو کہ یہ ہیں:” تھا ما جو ہاتھ تم نے دنیا کا ڈر کہاں، رشتوں کی بندشوں کا ویسا اثر کہاں، چھوڑے تو جا رہی ہوں دنیا کو سب سے پیچھے، منزل تو مل ہی جائے ، جانا مگر کہاں“۔

اقرار الحسن نے اینکر عروسہ خان سے شادی کر لی

رابی پیرزادہ نے تصویر میں موجود شخص کے حوالے سے کچھ واضح نہیں کیا تاہم صارفین انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنا شروع ہو گئے ہیں۔

تھاما جو ہاتھ تم نے دنیا کا ڈر کہاں

رشتوں کی بندشوں کا ویسا اثر کہاں

چھوڑے تو جا رہی ہوں دنیا کو سب سے پیچھے

منزل تو مل ہی جائے ، جانا مگر کہاں

رابی

thama ho hath tum ne dunya ka dar kahan

rishton ki bandishon ka wesa asar kahan

chore to jaa rehi hon dunya ko sab se peechey… pic.twitter.com/neRIuq6uhD

— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) December 9, 2023


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts