بالی ووڈ کے نامور اداکار جونیئر محمود کینسر کے باعث انتقال کرگئے

image

بالی ووڈ کے نامور اداکار جونیئر محمود 67 سال کی عمر میں کینسر سے لڑتے ہوئے گزشتہ رات انتقال کرگئے، انکی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار کی اسٹیج 4 کینسر کے باعث طبیعت کافی ناساز تھی۔ گزشتہ رات حالت مزید بگڑنے کے بعد وہ ممبئی میں موجود اپنے گھر میں ہی انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جونیئر محمود کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی جبکہ انہیں ممبئی کے جوہو قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ انکے لواحقین میں اہلیہ، دو بیٹے، بہو اور ایک پوتا ہے۔

معروف پاکستانی اداکارہ و ہدایتکار نوشین مسعود انتقال کر گئیں

گزشتہ دنوں بھارت کے نامور کامیڈین اور اداکار جانی لیور بھی جونیئر محمود کی عیادت کیلئے انکے گھر پہنچے تھے۔ بھارتی فلم انڈسٹری اور مداحوں جونیئر محمود کے انتقال کی افسوسناک خبر پر شدید دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔

جونیئر محمود نے پانچ دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں 250 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ وہ اپنے زمانے کے تمام بڑے اداکاروں دلیپ کمار، دیوآنند، راجندر کمار، دھرمیندر، راجیش کھنہ، جتیندر، راجکمار کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.