انڈس موٹرز کی جانب سے پاکستان میں بنائی جانے والی اپنی پہلی ہائبرڈ الیکٹرک کار کو باضابطہ طور پر لانچ کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں منعقدہ ساتویں سالانہ جرنلسٹ آٹو سمٹ کانفرنس میں انڈس موٹرز نے پہلی میک ان پاکستان ہائبرڈ گاڑی (ہائبرڈ کرولا کراس) متعارف کرادی۔
سی ای او انڈرس موٹرز اصغر علی جمالی نے کہا کہ 1800 سی سی ہائبرڈ کرولا کراس 50 فیصد پاکستان میں تیار ہوئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑی بننے میں تین سال لگیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھاری سرکاری ٹیکسوں کی وجہ سے پاکستان میں گاڑیاں مہنگی ہیں، مختلف ماڈلز پر35 سے 57 فیصد ٹیکس لیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل haval کی ہائبرڈ الیکٹرک کار پہلے سے پاکستان میں لانچ ہو چکی ہے۔