اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے اپنےنئے ہیڈکوارٹرز سے کام شروع کر دیا

image
جدہ۔27دسمبر (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے جنرل سیکرٹریٹ نے جدہ کے شمال مشرقی ضلع الریان میں اپنے نئے ہیڈکوارٹرز سے کام شروع کر دیا ہے۔ بدھ کو جاری بیان کے مطابق جنرل سیکرٹریٹ کا نیا ہیڈکوارٹر او آئی سی کے کام کے لیے بڑی صلاحیتوں کی پیشکش کرتا ہے، جو اس کے آپریشنز اور سرگرمیوں میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین براہم طحہٰ نے کہا کہ او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے پہلے ہی نئے ہیڈ کوارٹر میں کام شروع کر دیا ہے جہاں گزشتہ چند دنوں میں کئی اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ نئے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت او آئی سی کے مہمانوں کے استقبال اور سرگرمیوں کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

سیکرٹری جنرل نے او آئی سی اور اس کے اداروں کی تمام مستقل مادی اور اخلاقی حمایت اور مشترکہ اسلامی اقدامات کی حمایت کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا جو او آئی سی کے کام کی ہموار پیش رفت کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا ہیڈکوارٹر او آئی سی کی کارکردگی کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

سیکرٹری جنرل نے او آئی سی کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں سہولت اور مدد فراہم کرنے پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل ابن فرحان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.