امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس میں آج سے جمعہ تک اپنا سفارتخانہ بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
امریکی سفارتخانے کے اعلامیے میں اسرائیل میں موجود تمام امریکی سرکاری اہلکار اور ان کے اہلخانہ کو اگلے نوٹس تک اپنے شیلٹرز میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں امریکی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کردی گئی ہے۔
امریکی شہریوں کو کسی بھی صورت ایران، عراق اور اسرائیل کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی مدد کے لیےمڈل ایسٹ ٹاسک فورس بنادی گئی ہے۔