قتل کی دھمکیاں ملنے پر آیت اللہ خامنہ ای کا سخت بیان

image

تہران: امریکا اور اسرائیل کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سخت بیان جاری کردیا۔ ایرانی سپریم لیڈر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران دہشتگرد صیہونی ریاست کے خلاف بھرپور طاقت سے کارروائی کرے گا، صیہونیوں سے بے رحمی برتی جائے گی۔

یاد رہے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے ایران سے مکمل سرینڈر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں مذاکرات میں دلچسپی نہیں، وہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو دھمکاتے ہوئے پیغام دیا تھا کہ انہیں علم ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کہاں ہیں، وہ آسان ہدف ہیں لیکن ہم ابھی انہیں قتل نہیں کررہے۔ قبل ازیں یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ امریکی صدر نے ایرانی سپریم لیڈر کے قتل کا اسرائیلی منصوبہ ویٹو کردیا۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.