ماسکو۔28دسمبر (اے پی پی):روس نے جاپان کو خبردار کیا ہے کہ جاپان کی جانب سے یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کی فراہمی سے روس جاپان تعلقات کے لئے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
رائٹرز کے مطابق روسی وزرات خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے گزشتہ روز ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ ان ہتھیاروں کے امریکی کنٹرول میں ہونے کی وجہ سے امریکا ان کو جاپان سے یوکرین منتقل کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے منظر نامے کو روس کے خلاف واضح طور پر مخاصمانہ کارروائیوں سے تعبیر کیا جائے گا اور یہ دو طرفہ تعلقات کے تناظر میں جاپان کے لیے سنگین نتائج کا باعث بنے گا۔