ڈاکٹر عطا اللہ شاہ کی قیادت میں وفد کا چین میں سینو۔پاک یون نان فاریسٹری ٹیکنالوجیکل کالج کا دورہ

image

بیجنگ۔28دسمبر (اے پی پی):پاکستان کی قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (کے آئی یو)کے صدر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ کی قیادت میں وفد نے تعاون پر مبنی منصو’’بے سینو۔پاک یون نان فاریسٹری انٹرنیشنل کالج‘‘ کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے چین میں یون نان فاریسٹری ٹیکنالوجیکل کالج کنمنگ کا دورہ کیا۔

سینو۔پاک یون نان فاریسٹری انٹرنیشنل کالج ستمبر2023 میں قائم کیا گیا تھاجو رواں سال کے آغاز میں ڈاکٹر عطا اللہ شاہ کے یون نان فاریسٹری ٹیکنیکل کالج کے ابتدائی دورے کا نتیجہ ہے۔ انٹرنیشنل کالج نےاپنے قیام کے بعد 2شعبے فاریسٹری ٹیکنالوجی (جنگلاتی ٹیکنالوجی) اور ہارٹی کلچرل ٹیکنالوجی(باغبانی ٹیکنالوجی) پیش کیے ہیں۔

چینی ویب سائٹ چائنا اکنامک نیٹ(سی ای این)کی رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران مندوبین نے داخلے،طلبہ کے انتظام، چینی زبان کے کورسز اور پہلے سمسٹر کے نصاب کی تعلیم پر تبادلہ خیال کیا۔مزید برآں چینی زبان کی تعلیم کو جنگلات اور باغبانی میں پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ ساتھ فیکلٹی اور طلبہ کے تبادلے کو فروغ دینے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چینی زبان کی تعلیم کو پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ شامل کرنے سے طلبہ باغبانی اور جنگلات کے شعبوں میں پاک چین تعاون اور دونوں ممالک میں متعلقہ صنعتوں کی پائیدار ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.