عراق سیکورٹی فورسز کی کارروائی ، 80کلوگرام منشیات برآمد

image

بصرہ ۔28دسمبر (اے پی پی):عراق کی سکیورٹی فورسسز نے جنوبی صوبے میں ایک کارروائی کے دوران 80کلوگرا م چرس قبضے میں لے لی ہے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے جنوبی صوبے ذی قار میں ایک کارروائی کے دوران 80 کلوگرام منشیات ضبط کر کے منشیات کی سمگلنگ کے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک کو ختم کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ فورسسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر ایک اور کارروائی کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور 80 کلو گرام کیپٹاگون گولیاں ضبط کر لی ہیں ۔واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے مئی میں منشیات کے خلاف جنگ شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی تجارت دہشت گردی کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے اہم طریقوں میں سے ایک ہے اور منشیات کی گردش دہشت گردی کے سائے میں پروان چڑھتی ہے۔ ■


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.