اسرائیل مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا غیر قانونی قتل بند کرے، اقوام متحدہ کا مطالبہ

image

جنیوا۔28دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی صورت حال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی شہریوں کا غیر قانونی قتل بند کرے۔ جمعرات کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں قانون نافذ کرنے والی کارروائیوں کے دوران فوجی ہتھیاروں اور ذرائع کے استعمال کو فوری طور پر بند کرنے، فلسطینیوں کی غیر قانونی گرفتاریوں اور ناروا سلوک کے خاتمے اور امتیازی نقل و حرکت پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قانون کے نفاذ کے پس منظر میں فوجی حکمت عملی اور ہتھیاروں کا استعمال، غیر ضروری یا غیر متناسب طاقت کا استعمال اور وسیع، جبری اور امتیازی نقل و حرکت پر پابندیوں کا نفاذ جو فلسطینیوں کو متاثر کرتے ہیں، انتہائی پریشان کن ہیں۔تشدد اور جبر کی شدت ایسی ہے جو برسوں میں نہیں دیکھی گئی۔ رپورٹ میں 7 اکتوبر سے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.