دبئی میں دھند کا راج،ڈرائیورز کے لئے ہدایات جاری

image

دبئی۔29دسمبر (اے پی پی):دھند نے دبئی کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ دبئی پولیس کو صبح 5 سے صبح 10 بجے تک شدید دھند اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث پیش آنے والی ہنگامی صورتحال بارے 2,841 کالز موصول ہوئیں جبکہ حکام نے 51 ٹریفک حادثات کی اطلاعات پر امدادی کارروائیاں کیں۔

دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ٹریفک کے ڈائریکٹر میجر جنرل سیف محیر المزروعی نے کہا ہےکہ سڑکوں پردھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے موٹرسا ئیکل سواروں کو خاص طور سے احتیاط کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ رکھنے میں ناکامی کی وجہ سے حادثات پیش آسکتے ہیں جن کے نتیجہ میں جانی و مالی نقصان ہو سکتا ہے۔پولیس حکام نے ڈرائیورز پر زور دیا کہ دھند کے باعث خطرناک ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ہونے والی موسم کی پیش گوئیوں پر نظر رکھیں۔

دبئی پولیس نے دھند میں گاڑی چلاتے وقت حفاظتی اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے جن میں گاڑیوں کی رفتار کم رکھنے، لائٹس کا استعمال کرنے، اوورٹیک سےگریزکرنے، صرف اشد ضرورت پر لین تبدیل کرنے ، ہائی بیم استعمال نہ کرنے ، دوران ڈرائیونگ سڑک پر توجہ مرکوز رکھنے اور معمولی حادثات کی صورت میں ٹریفک بلاک نہ کرنے کی ہدایات شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.