داد۔29دسمبر (اے پی پی):عراق نے ملک کے 18 میں سے 15 صوبوں میں ہونے والے صوبائی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔چینی خبررساں ادارے نے عراقی آزاد ہائی الیکٹورل کمیشن ( آئی ایچ اے سی ) کے حوالے سے بتایا کہ نیم خودمختار کردستان کے علاقے کے تین صوبوں کے علاوہ ملک کےباقی 15 صوبوں میں ہونے والے صوبائی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔حشد الشعبی فورسز سے وابستہ بدر تنظیم کے رہنما ہادی العامری کی سربراہی میں نبنی اتحاد بغداد سمیت دس صوبوں میں 43 نشستیں جیتنے کے بعد سب سے آگے ہے۔سابق وزیر اعظم نوری المالکی کی قیادت میں ریاستی قانون اتحاد نے 35 نشستیں حاصل کیں۔برطرف پارلیمنٹ کے سپیکر محمد الحلبوسی کی سربراہی میں سنی اتحاد، جسے تقدم (ترقی) کہا جاتا ہے، نے پانچ صوبوں میں 21 نشستیں حاصل کیں۔عراقی آزاد ہائی الیکٹورل کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق 16 ملین سے زیادہ اہل ووٹرز میں سے تقریباً 6.6 ملین نے 18 دسمبر کو عام ووٹنگ اور 16 دسمبر کو قبل از وقت ووٹنگ کے دوران ووٹ ڈالا۔ ووٹرز نے 5,901 امیدواروں میں سے صوبائی کونسلوں کے لیے 285 نئے اراکین کا انتخاب کیا۔واضح رہے کہ
عراق میں آخری بار صوبائی انتخابات اپریل 2013 میں ہوئے تھے۔