اجامینا ۔29دسمبر (اے پی پی):جمہوریہ چاڈ میں نیا آئین منظور کر لیا گیا ہے۔چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق چاڈ کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ 17 دسمبر کو ایک مقبول ریفرنڈم میں 85.90 فیصد ووٹوں سے نیا آئین منظور کر لیا گیا ہے۔آئینی ریفرنڈم کے ذمہ دار قومی کمیشن کے مطابق 8.3 ملین سے زیادہ ووٹروں میں سے 63 فیصد سے زیادہ نے ریفرنڈم میں حصہ لیا۔
واضح رہے کہ ملک کے عبوری صدر مہات ادریس ڈیبی اٹنو نئے آئین کو جاری کریں گے۔