شام ، جنوبی صوبے سویدا پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے

image

دمشق۔29دسمبر (اے پی پی):اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب واقع اس کے جنوبی صوبے سویدا پر فضائی حملے کئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وزارت دفاع نے بیان میں بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز مقبوضہ گولان سے فضائی حملے کئے اورجنوبی علاقے میں بعض مقامات کو نشانہ بنایا۔ شام کے سرکاری خبررساں ادارے ثنا نے بتایا کہ ملکی فضائیہ دمشق میں دشمن کی کارروائیوں کو روک رہی ہے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر کے مطابق اسرائیل نے ملک کے جنوبی صوبے سویدا میں شامی فضائی دفاعی پوزیشن کے ساتھ ساتھ دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب بھی فضائی حملے کئے ہیں ۔ آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کے قریب حملہ پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے ایک دن بعد کیا گیا ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.