بیجنگ۔29دسمبر (اے پی پی):چین کے صوبہ زی جیانگ میں ماہی گیری کی کشتی حادثہ کا شکار ہو گئی جس سے 4 افراد لاپتہ اور 5 کو بچا لیا گیا ہے ۔
چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق تائی زو شہر کی بندرگاہ اور ماہی پروری بیورو کے مطابق حادثہ ڈونگجی جزیرے کے قریب پانی میں پیش آیا۔ جس سے چار افراد لاپتہ ہو گئے جبکہ 5 کو بچا لیا گیا ہے۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔