اسمارٹ ڈیوائسس کی خریداری اب ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ بس اپنے براؤزر پر جائیں اور سوچیں کہ آپ جدید سمارٹ فونز اور اسیسریز مناسب ترین قیمت پر حاصل کر لیں گے۔ اور ان سب سے بڑھ کر، اس وقت مارکیٹ میں بہت سے دھوکے باز موجود ہیں جو آپ سے آپ کے سارے پیسے بھی نکلوا لیتے ہیں اور اس کے عوض آپ کو بیکار چیز دے دیتے ہیں۔
مسائل اور دھوکے بازی کی اس دُنیا میں، وائز مارکیٹ پاکستان (Wise Market Pakistan) ہی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں آپ ایک ہی جگہ سے ہر قسم کے سمارٹ فونز اور دوسرے ڈیجیٹل ڈیوائسس کسی بھی قسم کے فراڈ سے پاک اور نہایت محفوظ طریقے سے حاصل کر سکتے ہیں۔
وائز مارکیٹ پاکستان کے اس تعارف کے ساتھ ہی آپ کے ذہن میں ایک بہت مناسب سوال اُبھرے گا، وائز مارکیٹ آخرہے کیا؟ آج کے دور میں آن لائن اِداروں پر بھروسہ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ لیکن ڈریں نہیں، ہماری ویب (Hamariweb) کے تعاون سے وائز مارکیٹ آپ کی سہولت کے لیئے موجود ہے اس کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ آپ وائز مارکیٹ سے کس کس طرح کی پراڈکٹس خرید سکتے ہیں۔
آج کے اس بلاگ میں ہم مندرجہ ذیل موضوعات پر بات کریں گے۔
٭ وائز مارکیٹ پاکستان کیا ہے؟
٭ تحائف اور تقریبات۔
٭ وائز مارکیٹ کیا پراڈکٹس فروخت کرتی ہے؟
٭ آپ سمارٹ ڈیوائسس پر بہترین ڈیلز کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟
اب شروعات کرتے ہیں وائز مارکیٹ پاکستان کے تعارف سے:۔
1. وائز مارکیٹ پاکستان کیا ہے؟
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، وائز مارکیٹ پاکستان ایک آن لائن مارکیٹ پلیس ہے جہاں آپ ہر طرح کے جدید ترین سمارٹ ڈیوائسس انتہائی سستی قیمتوں پر حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ دن گئے جب آپ کو ایک اعٰلی ترین سمارٹ ڈیوائس خریدنے کے لیے بہت سا پیسہ بہانا پڑتا تھا۔ وائز مارکیٹ نے چیزوں کی خریداری کو کافی آسان بنا دیا ہے۔
وائز مارکیٹ کمپنی دراصل مارکیٹ اور کسٹمرز کے بارے میں گہرا علم رکھنے والے دو ذہین افراد نے شروع کی تھی جو تمام صارفین کے لیے لاگت کو کم رکھتے ہوئے آن لائن شاپنگ کے کام کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ یہ 2 افراد جناب حمزہ مجید اور جناب بلال زاہد ہیں۔ یہ منصوبہ ابتدائی طور پر آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور دبئی جیسے ممالک میں شروع کیا گیا تھا۔ ان ممالک میں بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد اس منصوبے کو پاکستان لایا گیا۔
وائز مارکیٹ کے پاس سمارٹ ڈیوائسس کا بہت وسیع ذخیرہ ہے جن کی قیمتیں مختلف ہیں۔ اور یقینا آپ کو کوئی ایسی چیزضرور ملے گی جو ہر طرح سے آپ کے معیار پر پورا اترے۔ اس کے علاوہ، سمارٹ ڈیوائس کو آپ کی دہلیز پر پہنچانا ایک ایسا فائدہ ہے جسے آپ نظر انداز نہیں کر سکتے۔ وائز مارکیٹ اس بات کو بھی یقینی بناتی ہے کہ پروڈکٹ حاصل کرتے ہوئے گاہک کو مکمل اطمینان ہو، اس لیے وہ ڈیلیوری پر پارسل کھولنے کا آپشن دیتے ہیں۔
اضافی طور پر، اگر آپ پروڈکٹ کو آن لائن حاصل کرنے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے، تو آپ وائز مارکیٹ کے دفتر میں بھی جا سکتے ہیں۔ بس اس ڈیوائس کا آرڈر دیں جسے آپ خریدنے کا سوچ رہے ہیں اور سیلف پک اپ کرنے کے لیے ان کے دفتر تشریف لے جائیں۔ وائز مارکیٹ سرفہرست آن لائن سٹورز میں سے ایک ہے جو بہترین ڈیوائسس اور بہترین قیمتوں کے لیے جانا جاتا ہے اور حیرت انگیز کسٹمر سپورٹ فراہم کرتا ہے۔
ایک اور چیز جس کے لیے وائز مارکیٹ پاکستان کا بڑا نام ہے وہ ہے ان کی طرف سے دیئے جانے والے تحائف اور دیگر تقریبات جو وقتاً فوقتاً منعقد کی جاتی ہیں۔ ابھی پچھلے سال انہوں نے ایک نیا (Apple iPhone 14 Pro Max) بطور تحفہ دیا تھا۔ فاتح کا نام سمیرالاسلام تھا جو کہ اصل میں اٹک کے رہنے والے تھے اور اس وقت لاہور آئے ہُوے تھے۔
وائز مارکیٹ پاکستان میں جدید ترین ایپل آئی فون لانے کے لیے مشہور ہے۔ انہوں نے اس روایت کو تب بھی زندہ رکھا جب نیا (Apple iPhone 15 Pro Max) ریلیز کیا گیا۔ جب کمپنی اس فون کو پاکستان میں لے آئی تو انہوں نے پاکستان کے سوشل میڈیا کی چند اہم شخصیات کو بھی یہ نئے ریلیز کیئے گئے فونز تحفے میں دیے۔ 2 موبائل فونز پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے ستاروں حارث رؤف اور امام الحق کو بھی بطور تحفہ دیئے گئے۔ دونوں کرکٹرز نے وائز مارکیٹ کی اس کاوش کو بہت سراہا اور فونز پسند کیئے۔
اس سلسلے کا آخری فون بلال منیر صاحب( Video Wali Sarkar ویڈیو والی سرکار) کو دیا گیا، جو پاکستان کے مشہور یو ٹیوبر ہیں۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے وائز مارکیٹ کے ساتھ شراکت کر رہے تھے اور انہیں بھی یہ ایپل آئی فون تحفے میں دیاگیا۔ کئی موقعوں پر اُنہوں نے وائز مارکیٹ کو ان کی قیمتوں اور بہترین کسٹمر سروس فراہم کرنے کی وجہ سے تجویز کیا ہے۔ کمپنی مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کرتی ہے۔ حال ہی میں، انہوں نے پورے پاکستان کے مختلف شہروں میں ورلڈ کپ میچز کی اسکریننگ کی۔ جہاں بہت سے شرکاء موجود تھے جنہوں نے مجموعی طور پر اس تجربے کو بہت سراہا اور اس سے لطف اندوز ہوئے۔ بہت ساری دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی ان میچز کے دوران فراہم کی گئی تھیں تاکہ شرکاء زیادہ سے زیادہ تعداد میں تفریحی انعامات جیت سکیں۔
ایک اور نمایاں تقریب جس کی انہوں نے میزبانی کی وہ 14 اگست کو ایمپوریم مال (Emporium Mall) میں موٹر سائیکل کا تحفہ تھا۔ محمد یاسر خوش قسمت فاتح تھے، جو اپنی فیملی کے ساتھ آئے اور بالکل نئی موٹر سائیکل لے کر گھر گئے۔ وائز مارکیٹ پاکستان سال بھر اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرتا رہتا ہے، اس لیے اگر آپ کچھ جیت نہ پائیں تو پریشان نہ ہوں کیونکہ اگلا موقع جلد آئے گا۔
3. وائز مارکیٹ کیا پراڈکٹس فروخت کرتی ہے؟
جیسا کہ پہلے ذکر کیا جا چُکا ہے کہ ان کے پاس موبائل فونز سے لے کرجدید زندگی کی تمام تر پراڈکٹس دستیاب ہیں جنہیں آپ آسانی سے خرید سکتے ہیں۔
٭موبائل فونز
٭لیپ ٹاپ
٭ٹیبلیٹس
٭ڈیجیٹل واچز
٭وائرلیس ایئربڈز اور ہیڈفونز
٭دیگر اشیاء
٭گھر اور لائف سٹائل پراڈکٹس
٭گیمنگ پراڈکٹس
٭بچوں کی اشیاء
٭ہیلتھ اینڈ بیوٹی پراڈکٹس
وائز مارکیٹ کے ٹاپ5 بیسٹ سیلنگ فونز
یوں تو وائز مارکیٹ کے تمام فونز ہی ہر لحاظ سے بہترین ہیں لیکن ہمارے ٹاپ5 بیسٹ سیلنگ فونز میں شامل ہیں، Redmi Note 12، Tecno Camon 20، IPhone 15 Pro Max، .Samsung A33، اور Oppo A54
یہ تمام فونز نہ صرف ڈیزائن بلکہ پرفارمنس کے اعتبار سے بھی کسٹمرز کے فیورٹ بن چکے ہیں اس لییے ان سب فونز کو ٹاپ5 بیسٹ سیلنگ فونز کی لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ یعنی نہایت یقین اور اعتماد کے ساتھ یہ کہا جا سکتا ہے یہ فونز کسی بھی حوالے سے آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔
یہ سب کُچھ صرف ایک مُختصر تعارف ہے کیونکہ بہت سارے بہترین اور سستے برانڈز یہاں موجود ہیں کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ اگر آپ جدید ترین
(Apple iPhone 15 Pro Max) یا (Steam Deck Handheld Gaming Console 64GB) تلاش کر رہے ہیں، ان کے پاس یہ سب کچھ موجود ہے۔
اب گیمنگ ڈیوائسز کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ابھی گیمنگ پروڈکٹس کا ایک گروپ شامل کیا ہے جو آپ کے گیمنگ کے تجربے کو ایک بالکل نئی راہ دِکھائے گا۔ کولنگ فین سے لے کر پی سی کیسز تک، جاننے اور حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے گھریلو اور طرز زندگی کو آسان بنانے والی تمام تر پراڈکٹس جیسے اینیکس ہوم اپلائنسز اور لائٹنگ لیمپ کی ایک مکمل طور پر نئی کولیکشن متعارف کرانا شروع کر دی ہے۔ مُختصریہ کہ، ان کے پاس پاکستان میں سب سے بہترین اور انتہائی سستی قیمتوں پر سب کے لیے پراڈکٹس موجود ہیں۔
4. آپ سمارٹ ڈیوائسس پر بہترین ڈیلز کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟
اس کا جواب ہے وائز مارکیٹ پاکستان۔ کچھ عرصہ پہلے ایک کسٹمر نے وائز مارکیٹ کے ساتھ اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یہاں سے بہت مناسب قیمت پر (Samsung Galaxy S23 Ultra) خریدا، جو کہیں اور نہیں مل رہا تھا۔ بہت سے فزیکل اسٹورز اور پورے انٹر نیٹ پر بھی تلاش کیا، لیکن وائز مارکیٹ پاکستان سے بہتر قیمت کہیں نہیں ملی۔ تب انہوں نے یہ بہترین فلیگ شپ سام سنگ موبائل فون خریدا جو کہ نہ صرف اُن کے لیئے متاثر کُن چیز تھی بلکہ آپ سب کے لیئے بھی ضرور ہو گی۔ اس کے علاوہ وائز مارکیٹ پاکستان آپ کے لیے نئے سال کی نئی سیل لے کر آرہا ہے۔ وہ اس سیل پر % 75 تک چھوٹ دے رہے ہیں۔
تواب انتظار کس بات کا؟ بہترین پراڈکٹس حاصل کرنے کے لیے آج ہی وائز مارکیٹ پاکستان (Wise Market Pakistan) وِزٹ کریں۔