کینیڈا، ٹیک آف سے پہلے مسافر طیارے کا دروازہ کھول کر باہر کود گیا

image

ٹیک آف کرنے سے پہلے کینیڈا میں ایک مسافر طیارے کا دروازہ کھول کر باہر کود گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایئر کینیڈا کی فلائٹ اڑان بھرنے کی تیاری کر رہی تھی کہ ایک مسافر اچانک طیارے کا دروازہ کھول کر باہر کود گیا اور 20 فٹ نیچے زمین پر گرا۔

مسافر کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم بتایا گیا کہ طیارے میں داخل ہوتے وقت وہ بالکل صحیح حالت میں تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ رات 9 بجے کے قریب پیش آیا جس کے بعد مسافر کو پولیس نے حراست میں لے کر علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

مسافر کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں اور ایئر لائن اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے،یہ فلائٹ دبئی کے لیے شیڈول تھی اور اس واقعے کی وجہ سے اس میں 6 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.