یورپ کو روسی گیس کی سپلائی معطل

image

یوکرین کے ذریعے یورپ کو جانے والی روسی گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے وزیرِ توانائی نے کہا ہے کہ ہم نے روسی گیس کی ترسیل روک دی ہے، یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، روس اپنی منڈیاں کھو رہا ہے، اسے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب روسی توانائی ادارے کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یوکرین کے ذریعے گیس کی ترسیل معطل ہو چکی ہے۔

امریکہ کا یوکرین کیلئے 6 ارب ڈالر کی اضافی فوجی امداد کا اعلان

سلوواکیا کے وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ روسی گیس کی ترسیل معطل ہونے سے یورپی یونین کے ممالک پر ’سخت‘ اثر پڑے گا لیکن روس پر نہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 1991ء میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد سے یوکرین سے پائپ لائنوں کے ذریعے روسی گیس یورپ فراہم کی جاتی رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.