کھانا دیر سے کیوں دیا۔۔ دوسری لڑکی سے شادی کرنے والے دلہا کی کہانی کا اصل معاملہ کیا تھا؟

image

بھارت کی ریاست اترپردیش میں شادی کے کھانے پر شروع ہونے والا تنازع ایک حیران کن موڑ لے آیا۔ 22 دسمبر کو پیش آئے اس واقعے میں مہتاب نامی دلہا نے کھانے میں تاخیر کا بہانہ بنا کر اپنی ہی شادی منسوخ کردی اور پھر اسی رات اپنے خاندان کی دوسری لڑکی سے شادی رچالی!

کہانی کچھ یوں ہے کہ دلہے کا خاندان دلہن کے گھر بارات لے کر پہنچا، مگر استقبال کے بعد کھانے کا معاملہ گرم ہوگیا۔ دلہے کے رشتہ داروں کا دعویٰ تھا کہ انہیں کھانے کے لیے انتظار کرنا پڑا، اور اس پر مہتاب نے ناراض ہوکر شادی سے انکار کر دیا۔

اس غیرمعمولی واقعے پر دلہن کے گھر والوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے دلہے اور اس کے خاندان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے جہیز کے طور پر 1 لاکھ 60 ہزار روپے لیے تھے، جو واپس کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔ معاملہ مزید سنگین ہوا جب دلہن کے اہل خانہ نے مہتاب کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کروا دی۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی خوب زیر بحث ہے، اور لوگ حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ کھانے میں تاخیر اتنی بڑی وجہ کیسے بن سکتی ہے کہ ایک نئی شادی تک ہو جائے؟

About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.