مہنگی گاڑی کے بجائے دلہن کو ٹھیلے پر رخصت کرا لیا۔۔ دلہا کی عجیب و غریب حرکت کی ویڈیو وائرل

image

شادی کے روایتی خوابوں کو توڑتے ہوئے ایک دلہا نے اپنی دلہن کو گھر لے جانے کے لیے کسی مہنگی گاڑی یا شاندار لینڈ کروزر کے بجائے ایک سادہ ٹھیلے کا انتخاب کیا، جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی اس ویڈیو میں دولہا اور دلہن شادی کے روایتی لباس میں نظر آ رہے ہیں، جہاں دلہا اپنی دلہن کو ٹھیلے پر بٹھا کر نہایت خوش دلی کے ساتھ سڑکوں پر گھوم رہا ہے۔ ارد گرد کے لوگوں کی نظریں اور حیرت زدہ تاثرات اس منظر کو مزید دلچسپ بنا رہے ہیں۔ ویڈیو میں کبھی دولہا ٹھیلے کو کھینچتا دکھائی دیتا ہے تو کبھی وہ اسے پوری طاقت سے دھکیلتا ہے، اور دلہن اطمینان سے اس سفر کا مزہ لے رہی ہے۔

ویڈیو دیکھنے والوں کے خیالات بھی مختلف ہیں۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ جوڑا محبت اور قربانی کا پیغام دے رہا ہے، جہاں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ مادی چیزوں سے زیادہ رشتے میں خلوص اہم ہے۔ دوسری طرف، کچھ لوگوں نے اس انداز کو طنز کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آج کل لوگ توجہ حاصل کرنے کے لیے شادی کو بھی ڈرامائی بنا دیتے ہیں۔ البتہ یہ ویڈیو دراصل ایک اشتہار کے طور پر بنائی گئی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو، جو @superfastamdavad.live کے اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی، لاکھوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔ کچھ صارفین نے اسے موجودہ دور کی شادیوں کی نئی علامت قرار دیا، جبکہ دیگر نے اس اقدام کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا لوگ اب سڑکوں پر شادیاں کرنا شروع کر دیں گے؟


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.