چینی صدر کی ڈنمارک کے نئے بادشاہ فریڈرک ایکس کو تخت نشینی پر مبارک باد

image

بیجنگ۔15جنوری (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نے ڈنمارک کے نئے بادشاہ فریڈرک دہم کو تخت نشینی پر مبارک باد دی ہے۔ شنہوا کے مطابق چینی صدر نے گزشتہ روز تہنیتی پیغام میں کہا کہ 74 سال قبل دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور ڈنمارک کے تعلقات نے تیزی سے ترقی کی ہے، مختلف شعبوں میں تعاون اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چین اور ڈنمارک کے تعلقات کی ترقی کا بہت احترام کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان جامع سٹریٹجک شراکت داری میں اضافے کے لیے نئے بادشاہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں۔

چینی صدر نے ڈنمارک کی سابق ملکہ مارگریتھ دوم کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جنہوں نے 31 دسمبر 2023 کوصحت کے عموعی مسائل کی وجہ سے تخت چھوڑ دینے اور ولی عہد کو ذمہ داریاں تفویظ کرنے کا اعلان کیا تھا اور وہ باضابطہ طور اتوار کو اپنے تخت سے دستبردار ہو گئیں ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.