اقوام متحدہ کے مندوب سوڈان میں امن و استحکام کے حصول اور تنازع کے خاتمے کے امکانات بارے پر امید

image

اقوام متحدہ۔15جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سوڈان کے لئے مندوب رامتانے لاممرا نے سوڈان میں امن و استحکام کے حصول اور تنازع کے خاتمے کے امکانات بارے امید ظاہر کی ہے۔ چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق خودمختار کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ رامتانے لامرا نے یہ ریمارکس سوڈان کی عبوری خودمختار کونسل کے چیئرمین اور سوڈانی مسلح افواج ( ایس اے ایف ) کے جنرل کمانڈر عبدالفتاح البرہان سے پورٹ سوڈان میں ملاقات کے دوران دیئے۔

اقوام متحدہ کے مندوب نے کہا کہ انہوں نے سوڈان کے اپنے دورے کے دوران متعدد عہدیداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ مشاورت کی اور اقوام متحدہ کے مثبت کردار کو بہتر بنانے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں نے انہیں سوڈان کے سرکاری نقطہ نظر سے پرامن حل کے حصول اور امن عمل کو شروع کرنے کے لیے کچھ اقدامات کے بارے میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے جس سے سوڈانی عوام ایک آزاد خودمختار ریاست کے تحت باوقار زندگی گزار سکیں۔

سوڈانی مسلح افواج ( ایس اے ایف ) کے جنرل کمانڈر عبدالفتاح البرہان نے اقوام متحدہ کے مندوب کو پرامن حل تلاش کرنے کی کوششوں بارے آگاہ کیا اور سوڈان حکومت کی جمہوری تبدیلی کے عزم اور ایک عبوری دور پر زور دیا جو عام انتخابات کے انعقاد کے ساتھ ختم ہوتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.