چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کا صوبہ سیچوان کا دورہ، پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات پر اظہار اطمینان

image
بیجنگ ۔15جنوری (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے 10سے 13جنوری ، 2024 تک جنوب مغربی چین کے اقتصادی اور ثقافتی مرکزصوبہ سیچوان کا دورہ کیا۔انہوں نے دورے کے دوران صوبائی چینی قیادت، انٹرپرینورز، دانشوروں ، پاکستانی کمیونٹی اور چینی میڈیا کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ صوبہ سیچوان کی کمیونسٹ پارٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن پوبو ڈنژو کے ساتھ ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے جڑواں صوبے اور جڑواں شہر کے مابین تعلقات کے ذریعے بالخصوص اقتصادی اور ثقافتی شعبوں سمیت پاکستان اور چین (سیچوان) کے درمیان تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کے لئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ۔سیچوان کی یونیورسٹیوں زیر تعلیم پاکستانی طالب علموں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سفیر ہاشمی نے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان آزمودہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستانی سفیر نے سیچوان یونیورسٹی میں پاکستان ریسرچ اینڈ سٹڈی سینٹر کا بھی دورہ کیا جسے 2008 میں قائم کیا گیا۔انہوں نے زراعت ، ڈیری ، الیکٹرانکس اور لاجسٹس جیسے متنوع کاروباری اداروں کے ساتھ بات چیت میں پاکستانی درآمدات میں اضافہ اور چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر توجہ مرکوز کی۔

انہوں نے چین کی صوبائی کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت(سی سی پی آئی ٹی) کے زیر اہتمام سرمایہ کاری کی گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کی اور کاروباری اداروں کو پاکستان میں برآمد ی صنعتوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی۔انہوں نے پاکستان کی 182 ٹن خشک مرچوں کی پہلی کھیپ کی چین آمد کا جشن منانے کیلئے نی جیانگ کی مقامی حکومت کی طرف سے منعقد تقریب سے بھی خطاب کیا ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.