بین الاقوامی عدالت برائے انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ لڑنے پر جنوبی افریقہ کے شکر گزار ہیں، فلسطینی سفیر

image

اقوام متحدہ۔16جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر نے غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فلسطین کے سفیر ریاض منصور نے تحریک کے 120 رکن ممالک کے مندوبین سے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سکیورٹی کونسل سے قراردادیں منظور ہونے کے بعد بھی جنگ بندی کا ہونا مشکل ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو نسلی امتیاز کا نشانہ بنا رہا ہے۔ ہم آج بھی اسرائیل کے استعماری قبضے میں ہیں اور اپنے لوگوں کی نسل کشی ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین بین الاقوامی عدالت برائے انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ لڑنے پر جنوبی افریقہ کا شکر گزار ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.