ایران کی پاسداران انقلاب کا کردستان میں اسرائیل کے جاسوسی ہیڈکوارٹر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

image

تہران۔16جنوری (اے پی پی):ایران نے عراق میں اسرائیل کے جاسوسی کے ہیڈکوارٹر کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ رائٹرز نے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا کے حوالہ سے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب فورس نے عراق کے نیم خودمختار علاقے کردستان میں اربیل میں اسرائیل کے جاسوسی کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا ہے۔ پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں اسرائیل کی جاسوس ایجنسی موساد کا نام لے کر کہا کہ جاسوسی کے مراکز اور خطے میں ایران مخالف دہشت گرد گروہوں کے اجتماعات کو تباہ کرنے کے لیے بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کردستان کے دارالحکومت اربیل کے شمال مشرق میں امریکی قونصل خانے کے قریب ایک رہائشی علاقے میں ان حملوں کے علاوہ ایران میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے والے افراد جن میں داعش کے ارکان بھی شامل ہیں، کے خلاف بھی حملے شروع کئے گئے ہیں ۔دو امریکی عہدیداروں نے روئٹرز کو بتایا کہ میزائل حملوں سے امریکی تنصیبات متاثر نہیں ہوئیں۔کردستان حکومت کی سلامتی کونسل نے ایک بیان میں حملے کو جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اربیل پر حملوں میں کم از کم 4 افراد ہلک اور 6 زخمی ہوئے۔

عراقی سکیورٹی اور طبی ذرائع نے بتایا کہ کروڑ پتی کرد تاجر پیشرو دیزائی اور ان کے خاندان کے کئی افراد مرنے والوں میں شامل ہیں، جن کی موت گھر پر راکٹ گرنے کی وجہ سے ہوئی۔یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے یہ تنازع مشرق وسطیٰ میں پھیلنے کے خدشات ہیں، جس میں ایران کے اتحادی لبنان، شام، عراق اور یمن سے بھی میدان میں اترے ہیں۔ایران نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جرائم کی پشت پناہی کر رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.