سعودی عرب ، دو کلو سونا سمگل کرنے کی کوشش کرنے پر غیر ملکی شہری کو 5 سال قید کی سزا

image

ریاض ۔16جنوری (اے پی پی):سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ایک غیر ملکی کو دو کلو سونا سمگل کرنے کی کوشش کرنے پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔اردو نیوز کے مطابق مذکورہ شخص 24 کیرٹ کے 16بسکٹ بیرون ملک لے جانے کی کوشش کر رہا تھا جن کا مجموعی وزن دو کلو گرام ہے۔

پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ مذکورہ شخص کو سعودی عرب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گرفتار کیا گیا جس نے اپنے بیگ کے خفیہ خانوں میں سونے کے بسکٹ چھپا رکھے تھے۔پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ گرفتار شدہ شخص سے تفتیش کی گئی اور بعد ازاں اسے عدالت میں پیش کیا گیا جس نے الزام ثابت ہونے پر اسے سزا سنائی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.