امریکا کی عراق میں ایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملوں کی مذمت

image

واشنگٹن ۔16جنوری (اے پی پی):امریکی ترجمان میتھیو ملر نے عراق کے شہر اربیل میں ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں لاپراہ میزائل حملوں کا نام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے سے امریکا کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم عراق کے استحکام کو کمزور کرنے والے ان حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی میزائل حملے سے امریکا کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور نہ ہی امریکی تنصیبات کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے ایرانی پاسداران انقلاب نے پیر کی رات اعلان کیا تھا کہ انہوں نے عراقی کردستان کے علاقے میں اسرائیلی جاسوسی ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیل نے ابھی تک اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.